مرد زمانہ قدیم سے ہی اپنے حسن و جمال سے کچھ خاص لگاؤ نہیں رکھتے اور آج بھی ان کی اکثریت روز مرہ کے کاموں میں اُلجھی نظر آتی ہے۔ مگر فیشن اور ماڈلنگ کی دنیا میں مردحضرات عورتوں کے شانہ بشانہ چلنے لگے۔ جگہ جگہ جہاں عورتوں کیلئے پارلر کھل گئے وہاں مردوں کی بھی بیوٹی سیلونزمیں آمدورفت جاری رہتی ہے۔
قدرت نے مرد اور عورت کی جلد میں فرق رکھا ہے۔ عورتوں کی جلد انکے مزاج کی طرح نرم و نازک سی ہوتی ہے اس کے بر عکس مردوں کی جلد سخت اورکھردری ۔ یہی وجہ ہے کہ مردوں پر زیادہ اثر رکھنے والی پروڈکٹس استعمال کی جاتی ہیں جوالگ سے تیارکردہ ہوتی ہیں۔
آج ہم آپکو سکن کے حوالے سے کچھ ہدایات دیں گے مگر اس سے پہلے آپکے لئے اپنی سکن ٹائپ معلوم کرنا ضروری ہے۔۔۔
نارمل سکن عمومأصاف شفاف ہوتی ہے اور یہ حساس جلد کی طرح نہیں ہوتی۔
ڈرائی سکن تہہ داراورکھردری ہوتی ہے
آئلی سکن چمکدار نظر آتی ہے اور چھونے سے چپ چپاہٹ محسوس ہوتی ہے۔
کسی بھی پروڈکٹ کے استعمال سے جلن پیدا کرتی ہے۔
اپنی سکن ٹائپ خود چیک کریں اور اس کے مطابق پروڈکٹ کا انتخاب کریں۔ مارکیٹ میں ہر سکن ٹائپ کی لیے الگ الگ پروڈکٹس آسانی سے دستیاب ہیں۔ ذیل میں مردوں کی سکن کیئر کے لیے کچھ ہدایات دی گئی ہیں جو کی ڈاکٹر ز کی تجویز کردہ ہیں۔
کوئی بھی پروڈکٹ استعمال کرنے سے پہلے یہ جان لیں کہ وہ آپکی سکن کے لیے مناسب ہے یا نہیں۔ اگر آپکی سکن آئلی ہے تو کلینزر یا موئسچرائزرکا انتخاب کریں جن پے آئل فری کا لیبل لگا ہو۔ اسی طرح حساس جلد کے لیے مہک سے پاک پروڈکٹس کا استعمال کریں کیو نکہ خوشبو دار پروڈکٹس حساس جلد پے جلن اور خشکی کا باعث بنتی ہیں۔
صبح اُٹھتے ہوئے تو سبھی حضرات منہ دھوتے ہیں مگر دن بھر کی تھکن کے باعث رات کو منہ دھونے میں سستی برتتے ہیں۔ دن بھر کی دھول مٹی اور گردوغبار سکن پے ایکنی پرابلم کرتی ہے اس لیے رات سونے سے پہلے منہ دھونا مت بھولیں۔ کسی اچھے فیس واش کا استعمال کریں اور نرم ہاتھوں سے ہلکا سا مساج کریں اور نیم گرم پانی سے منہ دھو لیں۔
اکثر مرد حضرات گھر پر شیونگ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں اسکے لیے ضروری ہے کسی اچھی کوالٹی کا شیونگ میٹریل خریدیں مثلا نیویا اور کلینک اس کے لیے بہترین کمپنیز ہیں۔ عام یا لوکل کمپنیز کا میٹریل سکن کے مضر ثابت ہو سکتا ہے۔
شیو کرنے سے پہلے سکن کو گیلا کرکے بال نرم کر لیں۔ اس کے بعدشیونگ موئسچرائزر کریم لگائیں اور ہیئر گروتھ کی ڈائریکشن سے شیو کرتے جائیں۔ شیو کرتے ہوئے ہاتھ کا زیادہ دباؤ نہ ڈالیں اس سے کٹ لگ جانے کا اندیشہ ہوتاہے۔
موئسچرائزر آپکی سکن کی نمی کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ چہرے کی جھریاں ختم کرکے آپکی سکن کوجواں اورچمکداربناتاہے۔ بہترین نتائج کے لیے روزانہ باتھ لینے کے بعد یا شیونگ کے بعد موئسچرائزنگ کریم کا استعمال کرنا مت بھولیں۔
سورج کی نقصان دہ شعائیں سکن پہ جھریاں، ایج سپوٹس اور سکن کینسر کا سبب بنتی ہیں اس لیے باہر نکلنے سے پہلے سن بلاک کا استعمال معمول بنا لیں یہ آپکی سکن کو سورج کی ا لٹرا وائلٹ ریزسے محفوظ رکھے گا۔ بیسٹ پروٹیکشن کے لیے سن بلاک ایس ۔پی۔ایف تھرٹی پلس کا انتخاب کریں۔ اس کے علاوہ سن گلاس ، ہیٹ، چھتری وغیرہ کا استعمال بھی آپکوسیف رکھے گا۔