مرد ہو یا عورت گر شخصیت منفر د ہو تو جاذب نظر آنے لگتے ہیں۔ عورت میں خوبصورتی کی چاہ تو ایک فطری عمل ہے مگر آج کل مرد بھی فیشن کی دنیا میں پیچھے نہیں۔ نت نئے رواج اور سٹائل کی اس کشمکش نے فیشن کی دنیا کو کبھی ایک سا نہیں رہنے دیا ۔ ہر گزرتے دن نئے فیشن کی آمد خواتین کے ذوق میں مزید رنگ بھرتی ہے۔ خوبصورتی کی اس چاہ میں سب ایک دوسرے پرسبقت لے جانے میں کوشاں ہیں۔
گھر ہو ں یا باہر، جاب ہو یابزنس، کسی پارٹی پہ جانا ہو یا کوئی بھی موقع ہو سب سے پہلے گیٹ اپ پے دھیان جاتا ہے۔ لباس اچھا تو سبھی پہنتے ہیں مگر بات جب منفرد لگنے کی ہو توہیئر سٹائل اس میں جان بھر تا ہے۔
بالوں کا خوبصورت ہونا بے حد ضروری مانا جاتا ہے کیونکہ روکھے اور بے جان بال آپکی شخصیت کو ماند کر دیتے ہیں۔ اور جب بالوں کا رنگ ہی آپکی شخصیت کے مطابق بدل جائے توجیسے چار چاند لگ گئے ہوں۔ ہم آپکو کچھ ایسی پروڈکٹس سے روشناس کرائیں گے جو آپکومنٹوں میں اس پرابلم سے باہرکریں گی۔
کیونے ہیئر کلر پاکستان میں مشہور اور جانی مانی پروڈکٹ ہے. جو آپکے بالوں کو چمکدار رنگ دینے کے بعد ضروری پروٹین فراہم کرتا ہے۔ اکثر ہیئر کلر بال ڈائی کرنے کے بعد انہیں ڈیمیج کر جاتے ہیں مگرکیونے ہیئر کلرنقصان دہ کیمیکل سے مبرا آپکو شاندار رزلٹ دیتا ہے اور بالوں کو روکھے اور بے جان ہونے سے روکتا ہے۔ ڈارک اور لائٹ رنگوں سے مزین یہ پروڈکٹ آپکو ایک سو سے زائد کلرفراہم کرتا ہے جن میں شامل نیچرل شیڈز، فیشن شیڈز، انٹینسو ریڈ شیڈز آپکے بالوں کو دلکش رنگ دیتا ہے۔ پانچ منٹ میں تیار کردہ یہ مکسچرآپکے بالوں کو رنگ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں چمکدار بھی بناتا ہے۔ اسکا طریقہ استعمال درج ذیل ہے
سب سے پہلے ہاتھوں پہ گلووزچڑھائیں اور بالوں کو چار حصوں میں کر دیں۔
کریم ڈویلپر اور ہیئر کلر اچھی طرح مکس کر لیں۔
ہیئر کلربرش کی مدد سے بالوں کی جڑوں سے سروں تک پیسٹ لگائیں اور کور کرتے جائیں۔
اگر آپکے بال پہلے سے ڈائی نہیں کیے ہوئے تو بالوں کو آدھے گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں ورنہ 15منٹ ہی کا فی ہیں۔
اب بالوں کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں اور کوئی اچھا سا ڈیپ کنڈیشنرلگا لیں۔
احتیاط: ہیئر کلر استعمال کرتے ہوئے ٹائم کا خاص خیال رکھیں ورنہ بالوں کا رنگ ڈارک ہوجانے کے ساتھ ساتھ ہیئر ڈیمیج کا خدشہ بھی ہو سکتا ہے۔
اسکے علاوہ قدرتی جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ پروڈکٹ گارنیئر ہیئر کلر کابھی شاندار رزلٹ سامنے آیا ہے۔ انتہائی مناسب ریٹ میں یہ پروڈکٹس مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب ہیں۔